ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نواز نے 2ایم پی ایز ملک وحید اور عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
شوکازنوٹس میں پی پی 152سے لیگی ایم پی اے ملک وحید سے 3دن کے اندر پنجاب پولیس کے اہلکار سے بدتمیزی پرجواب مانگا گیا۔
عظمی کاردار کو ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر کے سلسلے میں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ ایم پی اے ملک وحید نے چیکنگ پر سب انسپکٹر کی ویڈیو بنائی اور ساتھ معافی بھی منگوائی جبکہ اہلکار ویڈیو بنانے سے منع کرتا رہا جس پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایکشن لیتے ہوئے سب انسپکٹر سے ملاقات کرکے واقعہ پر افسوس کااظہار بھی کیاتھا ۔