27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹاچوری ہونے کی تصدیق

Mar 26, 2024 | 22:28 PM

ایک نیوز:نادرا سے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کا بڑا سکینڈل ،جے آئی ٹی نے بھی تصدیق کردی ۔

ذرائع کے مطابق  ڈیٹا لیک اسکینڈل تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی نے کام مکمل کرلیا گیا۔ رپورٹ وزارت داخلہ میں جمع کروائی گئی ۔

ذرائع کے مطابق نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا 2019 سے 2023 کے دوران چوری کیا گیا ۔ ڈیٹا لیک اسکینڈل میں ملتان، پشاور اور کراچی کے نادرا دفاتر ملوث پائے گئے۔ رپورٹ میں نادرا کے متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ملتان سے پشاور اور پھر دبئی گیا،  نادرا ڈیٹا کے ارجنٹائن اور رومانیہ میں فروخت ہونے کے شواہد بھی ملے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ایف آئی اے کے وقارالدین سید نے کی ۔جے آئی ٹی میں حساس اداروں سمیت نادرا کے نامزد افسران بھی شامل تھے۔۔

مزیدخبریں