اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو خط

Mar 26, 2024 | 20:10 PM

ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز کا سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا۔

  ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کی خط کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو بھجوائی گئی۔عدالتی امور میں ایگزیکٹو اور ایجنسیوں کی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے ۔

خط اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار ،جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا گیا۔خط کی کاپی سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان کو بھجوائی گئی ہے۔

خط میں عدالتی امور میں مداخلت پر کنونشن طلب کرنے کا موقف اختیار کیا گیا ہے ۔کنونشن سے دیگر عدالتوں میں ایجنسیوں کی مداخلت بارے بھی معلومات سامنے  آئیں گی۔عدلیہ کے کنونشن سے عدلیہ کی آزادی بارے مزیدمعاونت ملے گی ۔

مزیدخبریں