تحریک انصاف کی بشام میں دہشتگرد انہ واقعہ کی مذمت

تحریک انصاف کی بشام میں دہشتگرد انہ واقعہ کی مذمت
کیپشن: تحریک انصاف کی بشام میں دہشتگرد انہ واقعہ کی مذمت

ایک نیوز:پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بشام میں پانچ چینی باشندوں سمیت 6 افراد کی ہلاکتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

تحریک انصاف نے بشام واقعے کی جامع تحقیقات، ذمہ داروں کے تعیّن اور ان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ  کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف کاکہنا تھاکہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ اور غیرملکی باشندوں کی سلامتی کو لاحق خطرات نہایت تشویشناک ہیں۔ریاستی مشینری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ترجیحات میں نمایاں بگاڑ کا فائدہ شرانگیز اٹھا رہے ہیں۔ملک دشمن قوّتیں ہر طرف سے پاکستان پر حملہ آور ہیں ۔ عوامی مینڈیٹ سے محروم سرکار اس کے مؤثر تدارک میں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریاست اپنی ترجیحات درست کرے اور کڑی محنت اور بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کے ساتھ داخلی سلامتی کا تحفّظ یقینی بنائے۔جاں بحق غیرملکی مہمانوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔