سینیٹ انتخابات،پیپلزپارٹی کےامیدواروں نے ٹکٹ جمع کرادیئے

Mar 26, 2024 | 17:25 PM

ایک نیوز :سندھ میں سینیٹ کی 12نشستوں پرپیپلزپارٹی کے11امیدواروں کے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیئے ۔

سینیٹ میں 7جنرل نشستوں پر  پیپلز پارٹی کے مسرور احسن ، کاظم شاہ ، دوست علی جیسر، اشرف جتوئی ، ندیم بھٹو ، سرفراز راجڑ ،ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرضمیر گھمرو اور سرمد علی، خواتین کی نشستوں پر روبینہ قائم خانی اور قرۃ العین مری،اقلیت کی نشست پر پونجو مل نے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیئے۔

سینیٹ کے انتخابات کیلئے کسی اور جماعت کے امیدواروں کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کروائے گئے۔ پارٹی ٹکٹ جمع اور دستبردار ہونے کا کل آخری روز ہے۔

مزیدخبریں