انٹراوراوپن مارکیٹ میں ڈالرکےدام گر گئے

Mar 26, 2024 | 17:18 PM

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹراور اوپن مارکیٹ میں روپیہ تگڑا،ڈالرکےدام گر گئے۔

  سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر3پیسےسستا،278.13روپےسےکم ہوکر278.10روپےپربند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر6پیسےسستا،280روپے67پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پرمارکیٹ 380 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 906 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 333 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 171 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 143 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ میں 30 کروڑ 3 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 5 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کی لین دین ہوئی ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 65,989 جبکہ کم ترین سطح 65,492 پوائنٹس رہی۔

مزیدخبریں