شدید بارشیں :پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

Mar 26, 2024 | 17:41 PM

ایک نیوز :آج سے 30 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے انتظامیہ کو متوقع بارشوں کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ۔ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ جاری کردیا گیا ،ترجمان پی ڈ ی ایم اے کے مطابق آج سے 30 مارچ تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں متوقع ہیں۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، اور دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے -

ملتان، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔ تیز بارشوں کے ساتھ ژالہ باری کے امکانات بھی ہیں ۔  ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈی سیز کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ   ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہیلتھ اتھارٹیز بھی ہمہ وقت چوکس رہیں ۔

مزیدخبریں