پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

Mar 26, 2024 | 16:17 PM

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چودھری پرویز الہی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ،اپیلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس شاہد کریم محفوظ فیصلہ سنایا ،پرویز الہی نے پی پی 32 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام چیلنج کیا تھا۔

 زارا الٰہی ، سمیرا الٰہی کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ،الیکشن ٹریبونل نے پرویز الٰہی سمیت دیگر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دیدیئے۔

مزیدخبریں