فاروڈ بلاک بنانے کا خدشہ ، پی ٹی آئی کا ارکان سے حلف لینے کا فیصلہ

فاروڈ بلاک بنانے کا خدشہ ، پی ٹی آئی کا ارکان سے حلف لینے کا فیصلہ
کیپشن: فاروڈ بلاک بنانے کا خدشہ ، پی ٹی آئی کا ارکان سے حلف لینے کا فیصلہ

ایک نیوز :وفاداری پر شکوک وشبہات یا فاروڈ بلاک بنانے کے خدشات کے پیش نظر ،تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات سے قبل پارٹی ارکان سے وفاداری کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 ذرائع کے مطابق اراکین قومی اسمبلی ، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں کے ارکان سے اڈیالہ جیل کے باہر وفاداری کا حلف لیا جائے گا ،  پارٹی قیادت نے پنجاب ، خیبرپختونخوا کے ارکان سے رابطے کئے ، اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی سے وفاداری کا حلف لینے اور احتجاج بارے ارکان کو آگاہ کر دیا گیا ، اڈیالہ جیل اکھٹے ہونے کے لیے جلد تاریخ اور وقت کا اعلان متوقع ہے ۔

پی ٹی آئی ذررائع کےمطابق  پی ٹی آئی چیئرمین  بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی ،  وفاداری کا حلف اسٹامپ پیپر کے ذریعے لیا جائے گا ،  اڈیالہ جیل میں آئی ایس ایف کے کارکنان کو بھی بلوایا جائے گا ،  بانی تحریک انصاف کی رہائی سمیت کیسوں کے خاتمے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیا جائے گا ۔