بل سے نجات :وزیراعلیٰ کا پنجاب بھر میں سولر سسٹم دینے کا اعلان

Mar 26, 2024 | 14:51 PM

ایک نیوز :وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کےتحت وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بجلی کے بلوں سے نجات کیلئے پنجاب بھر میں 50ہزار سولر سسٹم دینے کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق  "وزیر اعلیٰ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے ،ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ،سولر سسٹم میں اعلی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید ترین ٹیکنالوجی کا سولر سسٹم لانے کی ہدایت کردی ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سولر ہوم سلوشن کا جائزہ اجلاس ہوا ، سیکرٹری انرجی نے بریفنگ دی پہلے فیز میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو سولر سسٹم فراہم دئیے جائیں گے، گھریلو صارفین کیلئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ،بتدریج پنجاب کے دیگر صارفین کو ہوم بیسڈ سولر سسٹم فراہم کئے جائیں گے۔  پہلے مرحلے میں پروگرام کیلئے 12.6 ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں