ویب ڈیسک :دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سے دہلی کے معاملات جیل سے چلنے لگے ،گرفتار وزیراعلیٰ کیجریوال نےجیل سے دوسرا آرڈر بھی جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطا بق دہلی کے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ کی تحویل سے ہی دہلی کے معاملات چلانے لگے ،وزیر اعلیٰ نے دوسرا حکم بھی جاری کردیا ، وزیر صحت سوربھ بھردواج کو وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی طرف سے حکمنامہ جاری کیا گیا ۔وزیر اعلیٰ نے دہلی کے وزیرصحت کو صحت کے مسائل حل کرنے کیلئے ہدایات دیں ۔
ایک پریس کانفرنس میں وزیر صحت سوربھ بھردواج نے کہا کہ اروند کیجریوال جیل میں بھی اپنے لوگوں کی صحت کیلئے فکر مند ہیں ،وزیراعلیٰ نے نشاندہی کی کہ دہلی کے کچھ اسپتال اور کلینک مفت ادویات فراہم نہیں کر رہے ،کچھ ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی میسر نہیں ۔انہوں نے مجھے یہ مسائل حل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔
اس سے قبل ای ڈی کی تحویل میں رہتے ہوئےوزیر اعلیٰ کیجریوال نے اتوار کو ایک حکم جاری کیا تھا جس میں وزیر پانی و بجلی کو دارالحکومت میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔