ایک نیوز :پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا غیر معمولی اجلاس ہوا ، بورڈ نے دو کمپنیوں کے قیام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کےمطابق بورڈ نے پی آئی اے کو پی آئی اے سی اور پی آئی اے ہولڈنگ میں تقسیم کرنے کی منظوری دے دی۔سرکاری ایئرلائن کی نجکاری کے لئے تنطیم نو کی بھی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بورڈکے اجلاس میں نجکاری اور ری اسٹرکچرنگ کے باعث مالی حسابات کا جائزہ نہ لیا جاسکا ،قومی ایئر لائن کے تیسری سہہ ماہی کے مالی حسابات کا جائزہ اور منظوری ہونا تھی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ادارے کی اسکیم آف ارینجمنٹ کی منظوری دی گئی، اجلاس میں پی آئی اے کی ڈگری نجکاری کی توثیق،باقاعدہ آفیشلی اعلان کر دیا گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط بھیج کر آگاہ کردیا گیا۔