تربت میں پاکستان نیول بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،چاروں حملہ آور ہلاک

تربت میں پاکستان نیول بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،چاروں حملہ آور ہلاک
کیپشن: تربت میں پاکستان نیول بیس پی این ایس صدیق پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام،چاروں حملہ آور ہلاک

ایک نیوز :تربت میں پاکستان نیول بیس، پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کےمطابق25 اور 26 مارچ کی درمیانی رات دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش کی،سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا،سیکیورٹی فورسز نے بیس پر موجود عملے اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا،حملے کے بعد قرب و جوار میں موجود سیکیورٹی فورسز کو نیول ٹروپس کی مدد کے لیے فوری متحرک کیا گیا،مسلح افواج کی موثر کارروائی کے نتیجے میں چاروں حملہ اور دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ کلیئرنس آپریشن کے دوران چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا،کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی نعمان فرید شہید ہوگیا،24 سالہ سپاہی نعمان فرید کا تعلق ایف سی بلوچستان سے تھا،مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے سپاہی نعمان فرید شہید نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،علاقے میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کےمطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر قیمت پر وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔