غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل ہونا چاہئے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

Mar 26, 2024 | 10:22 AM

ایک نیوز :اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کردیا۔ 

تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ  غزہ پر منظور ہونے والی قرار داد پرفوری عمل ہونا چاہیے۔ سلامتی کونسل نے طویل انتظار کے بعد غزہ پر قرار داد منظورکی ہے۔ قرارداد پر عملدرآمد میں ناکامی ناقابل معافی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ قرار داد میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس پر عمل ہونا چاہیئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی گئی تھی ۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 14 ارکان نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ امریکا نےغزہ میں جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مزیدخبریں