افغانستان نےپہلی مرتبہ پاکستان سےT20 سیریز جیت لی

Mar 26, 2023 | 23:56 PM

ایک نیوز :افغانستان نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں بھی شکست دیکر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سے سیریز جیت لی  ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان شارجہ میں ہونیوالے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ۔افغانستان نے 131رنز کا ہدف آخری اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ناکام رہی۔ عماد وسیم کی نصف سینچری کے علاوہ کوئی بیٹسمین بڑا اسکور نہ کرسکا۔پاکستان کے عماد وسیم نے 64رنز کی اننگز کھیلی ۔

محمد حارث 15 اور طیب طاہر 13 رنز بنا سکے، اعظم خان 1 ، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، افغا نستان کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 2، نوین الحق ،کریم جنت اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے 44 اور ابراہیم زدران نے 38 رنز بنائے ۔

مزیدخبریں