ایک نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک دن ہمارے دور کے وزیرخزانہ نے جنرل باجوہ کو ڈانٹ دیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق ایک نیوز کے پروگرام جواب دو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ ایک دن ہم میٹنگ میں تھے جنرل باجوہ بار بار کہہ رہے تھے کہ نوٹ چھاپیں نوٹ چھاپیں جس پر ہمارے دور کے وزیرخزانہ حفیظ شیخ نےاس بات کو برا منایا ۔
فواد چودھری نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا کہ حفیظ شیخ نے جنرل باجوہ کو ڈانتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کیا کہہ رہے ہیں ، آپ کوکچھ بھی پتہ ہے معیشت کا ۔جس پر اینکر نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ پھر تو جنرل(ر) باجوہ ناراض تو ہوگئے ہوں گے ۔اس پر فواد چودھری ہنس پڑے اور انہوں نے جواب دیا کہ شاید بعد میں انہوں نے مائنڈ کیا ہوگا ۔
فواد چودھری نے انٹرویو میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تین ہزار چھاپے ، سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریاں ، بارش، انٹر نیٹ بند ، ٹی وی بند ان سب کے باوجود تحریک انصاف نے ایک تاریخی جلسہ کیا ۔ موجودہ حکومت کے تمام فیصلے اسٹبلشمنٹ کررہی ہے ،مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان کو نااہل کیا جائے اور پھر الیکشن ہوں ۔