جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے،علیزے شاہ 

Mar 26, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز :پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے سحری میں ڈھول بجانے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی چار عدد نئی تصاویر مداحوں  کے ساتھ شیئر کیں جس انہوں نے خوبصورت لباس پہن رکھا ہے اور ساتھ میں بھالو بھی ہے۔


تصاویر کے کیپشن میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔اس پر مداح طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا ’آپ سحری سمجھ کر جاگ جایا کریں۔ ڈھول کا کیا ہے، وہ تو ایک نہ ایک دن سب کا بجنا ہی ہے۔
دوسرے نے حیرت کا اظہار کیا کہ ’آپ کے علاقے میں ابھی بھی ڈھول والے آتے ہیں، واہ واہ!۔

مزیدخبریں