ایک نیوز :بھارتی اداکارنوازالدین صدیقی نےسابق اہلیہ اوراپنے بھائی کےخلاف ہتک عزت پر 100 کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائرکردیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق بجرنگی بھائی جان اورگینگ آف واسے پورسے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنےوالی نوازالدین صدیقی نےاپنی سابقہ اہلیہ عالیہ پانڈے اورشمس الدین پرجھوٹے الزامات کےذریعے ہراساں کرنے اورساکھ کو نقصان پہنچانے پردعویٰ دائرکیا ہے۔
عدالت میں داخل کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابقہ اہلیہ اور بھائی کوپابند کیا جائےکہ وہ انکےخلاف سوشل میڈیا پرکوئی بےبنیاد الزامات نہ لگائیں بلکہ جو ویڈیوزاَپ لوڈ کی گئیں ہیں انہیں ہٹایا جائے اورتحریری معافی مانگیں۔
نوازالدین صدیقی نے اپنی درخواست میں بھائی پر مالیاتی فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کرتے ہوئے یہ بھی استدعا کی کہ بھائی کی جانب سے اہلیہ کے ساتھ مل کر فراڈ کے ذریعے ہتھیائے گئے 21 کروڑ روپے بھی واپس دلوائے جائیں۔
نوازالدین صدیقی نے اہلیہ کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوادیا
Mar 26, 2023 | 17:22 PM