راہول گاندھی کو نااہل قرار دیے جانے پر کانگریس کا ملک گیر دھرنا

Mar 26, 2023 | 15:38 PM

ایک نیوز: بھارتی پارلیمنٹ کی جانب سے اپوزیشن رہنما راہول گاندھی کی نااہلی کے خلاف کانگریس کا ملک گیر دھرنا جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دھرنے میں کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگےاورپارٹی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی بھی موجود ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تمام ریاستوں،ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں گاندھی کے مجسمے کے سامنے 5 بجے تک دھرنا جاری رہے گا، دھرنے کے شرکا کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہتک عزت کیس میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد بھارتی پارلیمنٹ نے راہول گاندھی کو نااہل کیا تھا۔ 

دوسری جانب عدالت نے راہول گاندھی کو دو سال قید کی سزا سنانے کے فوری بعد ان کی ضمانت بھی منظور کر لی تھی۔

مزیدخبریں