ایک نیوز: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرمین الشریفین (مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی ﷺ) کے تقدس کے پیش نظر تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ کے تقدس کے لیے ہم نے کچھ اقدامات اٹھائے ہیں، ہم دوسروں کے حقوق کا بھی تحفظ کرتے ہیں۔
مسجد الحرمین الشریفین میں فوٹو گرافی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
في الحرمين الشريفين، نُراعي قدسيّة المكان، لذا نتحلّى بآداب التصوير، ونحفظ حقوق الآخرين.#يسر_وطمأنينة #مكة_والمدينة_في_انتظاركم_بشوق pic.twitter.com/Y9hmGyPKIH
— وزارة الحج والعمرة (@HajMinistry) March 25, 2023
فوٹو گرافی کے لیے ہدایات
دوسروں کی اجازت کے بغیر ان کی تصویر نہ لی جائے
عبادت کے دوران کسی کی تصویر نہ لی جائے
دوسروں کی عبادات میں کسی قسم کا خلل نہ ڈالا جائے