پاکپتن:7 افراد کوقتل کرنے والاساتھی سمیت گرفتار

Mar 26, 2023 | 14:11 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ماں، بھائیوں سمیت 7 افراد کوقتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی جانب سے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کی گئی تھیں۔ جس کے بعد ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان اسد اور سرور کی خیبر پختونخواء میں روپوش ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمان کو 24 گھنٹوں سے قبل گرفتار کرلیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں، بھائیوں، بھابھی بچوں سمیت 7 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں، بھابھی اور اس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی۔

 ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا، قتل ہونے والوں میں ماں، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔ افسوس ناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے جلد از جلد ملزمان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزیدخبریں