حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کی طرف سے افطارپارٹیوں پر پابندی لگادی

Mar 26, 2023 | 14:08 PM

ایک نیوز: حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ۔ سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں پر پابندی عائد کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب  کی نگران حکومت نے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں کا اہتمام کرنے پر پابندی عائد کردی۔

 پنجاب کی نگران حکومت کی جانب سے  اعلی حکام کو سرکاری محکموں کی طرف سے افطار پارٹیوں پر پابندی کا مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ، مراسلے میں   عوامی پیسے کے استعمال میں انتہائی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ  مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیے جائیں گے  جبکہ   پاکستان کے دورہ پر آنے والے  غیر ملکی وفود اور مہمان اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

مزیدخبریں