لاہور: لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے خاتون ڈاکٹر کی لاش برآمد

Mar 26, 2023 | 12:16 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز:  لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق 30سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی جس کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گزشتہ 4 سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔

پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔ ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، لیڈٰی ڈاکٹر کی لاش کی اطلاع پر ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزیدخبریں