نوابشاہ ایئرپورٹ اچانک فلائٹ آپریشن کیلئے بند

Mar 26, 2023 | 11:22 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،سی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائٹ آپریشن 2 ماہ کیلئے معطل رہے گا، نوٹم جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ ایئرپورٹ کو اچانک2ماہ تک فلائٹ آپریشن کیلئے بند کردیا گیا، اس حوالے سے سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ نوابشاہ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن جیوٹیکنکل اسٹڈی کے باعث بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نوٹم کے مطابق 23مئی تک نوابشاہ ایئرپورٹ پر صرف ہیلی کاپٹر ٹیک آف لینڈ کرسکیں گے، ہیلی کاپٹرز کو دن کی روشنی میں ٹیک آف اور لینڈنگ کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں