ایک نیوز:مفت آٹا پانے کی تگ و دو میں ملک کے مختلف شہروں میں اب تک 6 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
تفصیلات کے مطابق مفٹ آٹا نہ ملا، جان چلی گئی، اب تک مفت آٹے پانے کی تگ و دو میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئےلیکن انتظامیہ عزت اور سکون سے آٹے کی تقسیم کا طریقہ کار نہ بناسکی۔
بھکر میں گھنٹوں قطار میں باری کا انتظار کرنے والا شخص دم توڑ گیا، مظفر گڑھ میں بھگدڑ بزرگ خاتون کی زندگی لےگئی جبکہ ملتان، فیصل آباد اور کوٹ ادو میں قطاروں میں انتظار کرنے والے 3 افراد دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ادھر چارسدہ میں دھکم پیل اور بھگدڑ میں ایک شہری جاں بحق ہوا۔
اس کے علاوہ آٹا نہ ملنے پر پشاور میں بھی احتجاج کیا گیا، خواتین نے سڑک بند کردی جبکہ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل تونسہ میں آٹا نہ ملنے پر شہریوں کا نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے احتجاج کیا گیا، اس دوران اسسٹنٹ کمشنرکےگارڈ نے خاتون کو تھپڑ مارا تو شہری مشتعل ہوگئے اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ کردیا۔