نسیم شاہ نے سنچری ایک روزقبل مداح کے ٹوئٹ کاجواب دیدیا

Mar 26, 2023 | 09:00 AM

ایک نیوز:نسیم شاہ نے سنچری ایک روزقبل مداح کے ٹوئٹ کاجواب دیدیا،مداح خوشی نہال ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفاسٹ بالرنسیم شاہ کی 99روزتک مسلسل ٹوئٹ کرنے والی مداح کوبلاآخرجواب دے ہی دیا۔ مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی توجہ حاصل کرکے خوشی سے نہال ہوگئی۔
 فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی ’لبی‘ نامی ایک ٹوئٹر صارف و مداح گزشتہ 99 روز سے ہر روز نسیم شاہ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کر رہی تھیں کہ کبھی تو ان کا جواب موصول ہوگا تاہم گزشتہ شام بلآخر نسیم شاہ نے مذکورہ ٹوئٹر صارف کو نوٹ کر ہی لیا اور انہیں جواب دے دیا۔ نسیم شاہ کو بھی اس بات پر حیرانی اور مکمل یقین نہیں کہ کوئی صارف ان کی توجہ حاصل کرنے کیلئےگزشتہ 99 دنوں سے ہر روز انہیں ٹیگ کرکے ٹوئٹ کرتا ہے۔

مزیدخبریں