ایک نیوز:کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کےمارے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے اس دورمیں گھرکاچولہہ جلانا بھی مشکل ہوگیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے باعث شہریوں کی مشکلات مزیدبڑھنے لگیں۔
کوئٹہ شہرمیں ڈھائی کلو سلینڈر کی قیمت 1300 روپے سے 1900 جبکہ 5 کلو سلینڈر کی قیمت 1600 سے 2800 روپے تک پہنچ گئی۔
ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھادیں۔
دوسری جانب دکاندار وں کاکہناہے کہ پیٹرول، ڈالر اور خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سلینڈر مہنگے ہوئے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کی فراہمی اور لائنوں میں پریشر کو بہتر بنایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوسکیں۔