ایک نیوز:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیزراجانے افغانستان ٹیم سے شکست پر موقف دیدیا۔
سابق کرکٹررمیزراجاکاکہناہے کہ تجربات کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جیتنا اولین ترجیح ہونی چاہئیے، ناقص کارکرگی کے باعث ایسا تاثر ملتا ہے کہ آپکے بیک اَپ پر اچھے کھلاڑی موجود نہیں یا ٹیلنٹ کی کمی ہے۔
سابق چیئرمین پی سی بی کاکہنا ہے کہ شارجہ کی پچ پر اگر پاکستان ایک اور اسپنر کے ساتھ میدان پر اُترتا تو فائدہ ہوسکتا تھا۔ پچ کو دیکھتے ہوئے مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک دلچسپ سیریز ہوگی لیکن مجھے یہ دیکھنا ہے شکست پر پاکستان کی حکمت عملی کیا ہوگی۔
رمیز راجا نے کہا کہ شکست کے باوجود پاکستان سیریز میں واپسی اور جیتنے کیلئے پُرامید ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستانی ٹیم 93 رنزبناسکی تھی ۔جس کے تعاقب کرتے ہوئے افغانستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.5 اوورز میں ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ یہ افغان ٹیم کی پاکستان کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی تھی۔