قرآن پاک کاپوٹھوہاری زبان میں ترجمہ مکمل 

Mar 26, 2023 | 08:12 AM

ایک نیوز:گوجرخان سےتعلق رکھنے والے راجہ شریف شادنے قرآن پاک کاپوٹھوہاری زبان میں ترجمہ مکمل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راجہ شریف شادنے 4سال میں قرآن پاک کاترجمہ پوٹھوہاری زبان میں کرکے روشن مثال قائم کردی۔
  راجہ شریف شادکاکہناہےکہ پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پوٹھوہار زبان بولنے والے افراد کو آسانی سے قرآن پاک سمجھ آسکے۔ جب کسی بھی قوم کو اس کی مادری زبان میں ترجمہ میں قرآن پاک میسر ہو تو پھر اس کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔
راجہ شریف شادکامزیدکہناہےکہ اللہ تعالی نے مجھے اس بابرکت نیک کام کیلئے منتخب کیاہے، میں نے 27 رمضان کو ساڑھے 4 سال قبل قرآن پاک کا ترجمہ تحریر کرنا شروع کیا اور میری خواہش تھی کہ قرآن پاک کے ترجمے کی تکمیل ربیع الاول میں ہو تو مجھے دلی خوشی ہو گی۔
راجہ شریف شاد کاکہناہے کہ اس سے پہلے میری 4 کتابیں پوٹھوہاری میں شائع ہو چکی ہیں۔ قرآن پاک کے ترجمہ کو پوٹھوہاری زبان میں لکھنے کیلئےمجھے بہت زیادہ تگ و دو کرنی پڑی۔ سب سے پہلے میں نے مارکیٹ میں وہ قرآن پاک ڈھونڈا جس کی اوپر والی لائن میں عربی لکھی ہو اور نیچے والی لائن خالی تھی اور پھر میں نے اردو ترجمہ کے مطابق اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں لکھنا شروع کیا۔
راجہ شریف شادکامزتھاکہ علاقائی زبانوں میں ترجمہ کی جانے والی کتابوں کی اشاعت کے حوالے سے متعد مرتبہ اکادمی ادبیات سے رابطہ کیا لیکن کوئی معقول جواب نہیں ملا ہندی کی کتابوں کا اردو میں ترجمہ ہوسکتا ہےلیکن علاقائی زبانوں کے تحفظ کو کوئی منصوبہ حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔
اس حوالے سے مذہبی اسکالر شیخ انور الحق کا کہنا ہے کہ پوٹھوہاری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ ایک عظیم کاوش ہے اللہ تعالی اس مقصد کو کامیاب کرے۔

مزیدخبریں