بجوؤں کی زیرزمین سرنگیں ،ریلوے کانظام متاثر

Mar 26, 2023 | 07:08 AM

ایک نیوز: بجوؤں کے زیرزمین سرنگیں کھودنے سےریلوے کانظام متاثرہوگیاہے۔
تفصیلات کےمطابق ہالینڈمیں بجوؤں نے ریلوے پٹڑیوں کے نیچے سرنگ بناکررہناشروع کردیا۔جس کے نتیجے میں ہالینڈ کےریلوے نظام کوشدیدنقصان پہنچاہے۔کئی جگہوں پرایک ہفتے سےریل گاڑیوں کی آمدرفت معطل ہوئی ہے۔
ملک کے جنوبی اور شمالی حصے کی ریلوے لائن متاثر ہوکر جگہ جگہ سے بیٹھ گئی ہے۔ اسی طرح ڈین بوش اور باکسٹیل شہروں کے درمیان ٹرینوں کی آمدورفت بالکل ختم ہوکررہ گئی تھی۔
 واضح رہے کہ بجو کو ہالینڈ میں تحفظ حاصل ہے اور یہی وجہ ہے کہ ماہرین اس کا حل بتانے سے قاصر ہیں۔
ریل کمپنی کے سی ای اوجان ووپن کاکہناہے کہ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ ٹرینوں کو روکنا پڑا ہے جس کی وجہ بجوؤں کی زیرزمین سرنگیں ہیں۔ ریل گاڑیاں معمول پر چلانے کیلئے ہمیں مجاز اداروں سے اجازت لینا ہوگی کیونکہ اس سے ان جانوروں کے گھر متاثر ہوں گے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا  ہے کہ بجوؤں کی بڑی تعداد پٹڑیوں کے نیچے سرنگیں کھود رہے ہیں جس میں مزید تیزی آئی ہے۔ اس سے پٹڑیوں اور ریل گاڑیوں کیلئےخطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
گزشتہ ماہ اسی جانور کی سرگرمی سے مولک وورم اور صوبہ فرائسلینڈ کے درمیان ریلوے لائن بند کی گئی تھی جو اگلے ماہ تک بحال نہیں ہوپائے گی۔
فی الحال ایک تجویز یہ سامنے آئی ہے کہ بجوؤں کو سرنگ کھودنے سے بچانے کیلئےریلوے لائنوں کے اطراف ریت کے ٹیلے بنائے جائیں تاکہ وہ عین پٹڑیوں کے نیچے اپنا گھر نہ بناسکیں۔

مزیدخبریں