ایک نیوز: مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس انسانوں کیلئے خطراہ قراردیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے پرجوش اور متاثر ہیں تاہم انہیں خدشہ ہے کہ اے آئی فورسز دنیا پر حکمرانی کیلئے روبوٹس تعینات کر سکتی ہیں۔
اے آئی ٹیکنالوجی کئی ملازمتوں میں انسانوں کی جگہ لے رہی ہے اور اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ہر روز نت نئے استعمالات سامنے آرہے ہیں لیکن مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی جانب سے اے آئی ایک خطرناک رُخ لے سکتی ہے۔
بل گیٹس کاکہناہے کہ اگر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے تو یہ تعلیم، صحتِ عامہ، کاروبار اور طرز زندگی کو بہتر کرسکتی ہے اور ساتھ ہی ساتھ عالمی عدم مساوات اور غربت کو بھی کم کر سکتی ہے۔
تاہم دوسری جانب بل گیٹس کا یہ بھی ماننا ہے کہ اے آئی یہ فیصلہ کر نے کی بھی اہلیت رکھتی ہے کہ انسان ایک خطرہ ہیں اور ہم پر حملہ آور ہوسکتی ہے۔