دوران پروازتصادم سے 10افرادزخمی 

دوران پروازتصادم سے 10افرادزخمی 
کیپشن: 10 people were injured in the collision during the flight10 people were injured in the collision during the flight

ایک نیوز:افریقی ملک انگولاسے پرتگال جانے والی پروازمیں تصادم سے 10افرادزخمی اورعملے کے ایک رکن کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق افریقاکے ملک انگولاسے پرتگال جانے والی پروازاس وقت میدان جنگ بن گئی۔جب پرواز کےعملے اورمسافروں میں کسی بات پرتصادم ہوا۔اس لڑائی کے نتیجے میں 2فضائی میزبان زخمی ہوگئے۔جن میں سے عملے کے ایک رکن کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔
ایوایشن حکام کا کہنا ہے کہ افریقی ملک انگولا کی سرکاری فضائی کمپنی تاج انگولا ائیر لائن کی پرواز ڈی ٹی 652 گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن کیلئے 53 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ 
جبکہ ائیربس اے 330 طیارہ معمول کے سفر پر تھا اور فضائی میزبان مسافروں کی خدمت سرانجام دے رہے تھے کہ عملے کے ایک رکن اور مسافر کے مابین کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ ہاتھا پائی کے بعد مسافروں اور عملے کے مابین مارپیٹ شروع ہوئی جو کافی دیر تک جاری رہی، جس کے ہاتھ جو کچھ آیا اس سے ایک دوسرے کی خوب دھلائی کی ۔
ایوی ایشن حکام کامزید کہناہے کہ ہوائی جہاز کسی جنگ کا منظر پیش کر رہا تھا۔ تصادم تھم جانے کے بعد طیارے کے اندر کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس سے ہوائی جہاز کے فرش، چھت اور نشستوں پر عملے اور مسافروں کی لڑائی کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ طیارے میں مسافروں کا سامان اور کھانے پینے کی اشیا جا بجا پھیلی نظر آ رہی ہیں۔ تصادم تھم جانے کے بعد بھی بچوں کے رونے کی آوازیں ویڈیو میں سنائی دے رہی ہیں۔


تقریباً7 گھنٹے 19 منٹ کی پرواز کے بعد طیارے نے لزبن انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو ایمبولینسز اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں زخمیوں کا انتظار کر  رہی تھیں۔
اس جھگڑے میں عملے کے دو ارکان کے زخمی ہونے کی ائیر لائن کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ عملے کے ایک رکن کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے۔ جبکہ مسافروں میں شامل 8 زخمیوں کو کیا چوٹیں آئیں یہ معلومات نہیں مل سکیں۔