ٹینس پلیئرزوہیب افضل نے چاندی کاتمغہ اپنے نام کرلیا

 ٹینس پلیئرزوہیب افضل نے چاندی کاتمغہ اپنے نام کرلیا
کیپشن: Tennis player Zohaib Afzal won the silver medal

ایک نیوز:پاکستانی انڈرفورٹین ٹینس پلیئرزوہیب افضل ملک نے چاندی کاتمغہ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹینس پلیئرزوہب افضل ملک نے تاجکستان کے شہردوشنبہ میں اختتام پذیرہونے والے بوائز انڈرفورٹین کے تیسرے مرحلے میں چاندی کاتمغہ جیت لیا۔
بوائز انڈر فورٹین سنگلز فائنل میں زوہیب افضل کا مقابلہ ایرانی کھلاڑی دانیال مستغفورڈ سے ہوا ۔ فائنل میچ کے پہلے سیٹ میں مقابلہ دو , دو سے برابر رہا ۔
تاہم ایرانی ٹاپ سیڈ پلیئر نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں چھ دو اور چھ صفر کے اسکور سے ٹائٹل جیتا ۔
پاکستانی زوہیب افضل نے سیمی فائنل میں قازقستان کے مارسل الیکسیف کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی ۔
اس سے قبل اٹھارہ مارچ کوبزوہیب افضل اور عامر مزاری نے کو اے ٹی ایف انڈر فورٹین ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں بھی چاندی کے تمغے جیتے۔