ایک نیوز:بالی ووڈ کے شنہشاامیتابھ بچن صحت یاب ہوکر شوٹنگ کے میدان میں واپس آگئے۔
تفصیلات کے مطابق بگ بی نے سوشل میڈیا پرصحت کے حوالے سے تازہ ترین اپ ڈیٹ شیئرکرتے ہوئے اداکار نے اس تکلیف دہ وقت میں انہیں آرام دینے پراپنی فیملی کاشکریہ اداکیاہے۔
امیتابھ بچن کاکہناہے کہ جسم کی تکلیف کودورکرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔میری فیملی کی طرف سے میری دیکھ بھال جاری ہے ۔جس کیلئے ان کاشکرگزارہوں۔
شہنشا بولی کامزیدکہناہے کہ کام سے بہتر کوئی مشغلہ نہیں ہے۔ پسلی اور پاؤں کی انگلیاں اگرچہ ابھی مکمل ٹھیک نہیں ہیں لیکن ہمیں ان کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
یادرہے کچھ دن پہلے اداکار نے ریمپ پر واک کرتے ہوئے اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے ذریعے امیتابھ بچن نے اپنی صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں پر اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔
واضع رہے کہ امیتابھ بچن کو ’پروجیکٹ ‘ کے سیٹ پر ایک گہری چوٹ لگی تھی۔ نئی فلم میں ان کے ساتھ پربھاس، دپیکا پڈوکون اور دیشا پٹانی بھی شامل ہیں۔