ایک نیوز:پیسے کیلئے شہریت تبدیل کرنے کے طعنوں پر گلوکارعدنان سمیع نے خاموشی توڑدی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں مقیم موسیقاروگلورعدنان سمیع نے 2016میں پاکستانی شہریت چھوڑ کربھارتی شہریت حاصل کی تھی ۔جس پران کوسرحدکے دونوں جانب سے شدید تنقید کانشانہ بنایاگیااورپاکستان وبھارتی شہریوں نےالزام لگایاکےپیسے کی لالچ میں عدنان سمیع نے بھارت کی شہریت حاصل کی ہے۔
دوسری جانب گلوکارعدنان سمیع کا میڈیاسے گفتگوکرتے کہناتھاکہ میری شہریت تبدیل کرنے پر کچھ لوگوں نے کہا کہ اس نے بھارتی شہریت کاانتخاب اس لئے کیاہے کہ وہاں پیسہ بہت ہے۔یہ وہاں بہت زیادہ پیسہ کمارہاہے۔
عدنان سمیع کامزیدکہناتھاکہ معاف کیجیے گا۔ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ میرا خاندانی پس منظر کیا ہے؟ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ بنیادی طور پر پیسہ میرے لیے کبھی بھی اہم نہیں رہا؟ مجھ پر یہ کرم رہا ہے کہ میری ایک بہت اچھے اور امیر گھرانے میں پرورش ہوئی ہے۔
گلوکارعدنان سمیع کاکہناتھا کہ مجھے پاکستان میں وراثت میں بہت کچھ ملاتھاجومیں وہیں چھوڑآیاتھا۔ بھارت میں جس طرح کی محبت اورعزت مجھے ملی۔اس نے ایک فنکارکے طورپرمجھے سرشارکردیا۔مجھے یہاں گھرجیساماحول ملا۔میں سمجھتاہوں کہ یہ حالات دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے پیداہوئے ہیں۔اس وجہ سے میری شہریت تبدیلی پربھی معاملہ اتنابڑابنادیاگیا۔یہ ایک سیاسی مسئلہ ہے لیکن میراسیاست سے کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔میں فنکارہوں۔