ماہ صیام میں کجھور کی قیمت عوام کی پہنچ سے دور

Mar 26, 2023 | 00:24 AM

ایک نیوز:ماہ صیام کے آتے ہی افطاری کے دسترخوانوں کی زینت بننے والی کھجور غذایت سے بھرپورتو ہے مگر ماہ صیام کے آ تے ہی قیمتیں بڑھنے سے شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

افطارکالازمی جُز کجھوربھی پہنچ سے دور ہو گئی، بازاروں میں مختلف اقسام کی کجھوروں کے اسٹالزتوسج گئے لیکن دام سن کرشہری کانوں کوہاتھ لگارہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھجورکئی بیماریوں کاعلاج اوراس سے روزہ کھولنا سنت ہے لیکن یہ سنت پوری کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے مہنگی ملنے والامال کم قیمت پرنہیں فروخت کرسکتے۔

دوسری طرف عوام نے مطالبہ کیا ہے بڑھتی مہنگائی، افطاردسترخوان کو رونق کم کررہی ہے۔ حکومت کوریلیف کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہیے ۔

مزیدخبریں