ایک نیوز:بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کی تعریف کا جواب محبت بھرے الفاظ میں دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو میں سدھارتھ ملہوترا نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنی اہلیہ سے متعلق اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
سدھارتھ ملہوترا ن کا کہنا تھا کہ دراصل یہ میرا شادی کے بعد دوسرا ایوارڈ ہے، پہلا والا ایکٹنگ پر تھا اور یہ والا اسٹائل کےلیے ہے۔اس پر میری بیوی خوش ہوگی کیونکہ اس کے پاس ایک اچھا اداکار ہی نہیں بلکہ اسٹائلش شوہر بھی ہے۔یہ ایوارڈ میری بیوی کے پاس جاتا ہے اور ہر اُس اسٹائلسٹ اور ڈیزائنرز کو جس نے مجھے خوبصورت بنانے کےلیے کام کیا۔
اس خوبصورت پیغام پر کیارا ایڈوانی نے ردعمل دیا اور لال دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا ’اس شخص کے پاس میرا مکمل دل ہے‘۔
اسی ماہ ہونے والے ایک اور ایوارڈ شو میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا ایک ساتھ پہنچے، جہاں اداکار کو شیر شاہ میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہاں بھی سدھارتھ ملہوترا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنا نہیں بھولے، پہلے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فلم کی میری باصلاحیت کو۔اسٹار نے مجھے میرے کردار کےلیے اس قدر قائل کرلیا کہ میں نے اُس سے شادی کرلی، وہ آج یہی پر ہے، جسے آج اپنی اہلیہ بلاتے ہوئے مجھے فخر اور خوشی کا احساس ہورہا ہے۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے رواں برس 7 فروری کو سوریہ گڑھ کے محل میں شادی کی تھی۔