ایک نیوز:لاہورمیں ڈاکوبےلگام ہوگئے،ایک دن میں مختلف جرائم کی 430 وارداتیں ہوئیں۔
تفصیلات کےمطابق شہر میں سٹریٹ کرائم کی وارداتیں مسلسل جاری،پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے کی حکمت عملی تک محدود رہ گئی۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں مختلف جرائم کی 430 وارداتیں رپورٹ ہوئی۔
پولیس کےمطابق چوروں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 12گھروں سے لاکھوں مالیت کا سامان چرالیا۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات سے 26افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ، ڈاکوؤں نے جھپٹا مار کر37شہریوں سے شاہراہ عام پر ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لیے ۔
پولیس کےمطابق ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مختلف مقامات پر5شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی،56موٹرسائیکلیں چوری، ایک کار چوری،4 دیگر وہیکل چوری اور متفرق چوری کی 294ورداتیں رپورٹ ہوئی۔ ناجائز اسلحہ کے34منشیات کے36مقدمات درج کیے گئے ۔