لاہور:نامعلوم افرادکی لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری

لاہور:نامعلوم افرادکی لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری
کیپشن: Lahore: The search for bodies of unknown persons continues

ایک نیوز:لاہورمیں نامعلوم افرادکی لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری ہے،24گھنٹوں میں مزیدپانچ لاشیں مل گئیں۔
تفصیلات کےمطابق لاہورشہرمیں بھی کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہاہے،کراچی کی طرح لاہورشہرمیں بھی نامعلوم لاشیں ملنےکاسلسلہ جاری ہے،آئےروزشہرکےمختلف علاقوں میں سڑکوں اورپارکوں وغیرہ میں نامعلوم لاشیں برآمدہوتی ہیں۔

شہرکےمختلف علاقوں فیکٹری ایریا ، نشاط کالونی ، جنوبی چھاؤنی ، گلشن راوی اور کوٹ لکھپت کے علاقوں سے لاشیں برآمدہوئی۔
 فیکٹری ایریا والٹن روڈ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوئی، جنوبی چھاؤنی بھٹہ چوک کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش ملی، نشاط کالونی بلال مسجد کے قریب گھر سے 53 سالہ شخص کی بوسیدہ لاش برآمدہوئی، متوفی کی لاش گھر کے باتھ روم سے ملی لاش 20 سے 25 روز پرانی لگتی۔
کوٹ لکھپت جنرل ہسپتال کے قریب فٹ پاتھ کنارے سے ایک شخص مردہ حالت میں ملاجس کی شناخت نہ ہو سکی، گلشن راوی بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 40 سالہ شخص دوران علاج دم توڑ گیا ۔
پولیس اور تحقیقاتی اداروں نےکارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانےمنتقل کردیں۔