ایک نیوز:پشاورمیں محرم الحرام کی آمدکےسلسلےمیں ایک ماہ کےلئے دفعہ 144نافذکردی گئی۔
تفصیلات کےمطابق دہشتگردی کےپیش نظرصوبہ خیبرپختونخواکےدارالحکومت پشاورمیں محرم الحرام کےسلسلےمیں دفعہ 144نافذکردی۔جس کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ،دفعہ144کےتحت اسلحےکی نمائش،ہوائی فائرنگ، کالے شیشے والی گاڑیوں کے استعمال پر پابندی عائد،دکانوں میں گاڑیوں کے شیشہ سیاہ کرنے والے مواد کی خریدوفروخت پر بھی پابندی عائد،غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور اورغیرقانونی نمبر پلیٹ کے استعمال پر پابندی عائدہوگئی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاکہ غیر مجاز گاڑیوں میں پولیس لائٹس کے استعمال پر بھی پابندی عائد،دفعہ 144 کے تحت پابندی کا اطلاق 25 جوالائی تک ہوگا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔