لاہور:قبضہ مافیاکاایک اورسکینڈل بےنقاب

Jun 26, 2024 | 22:24 PM

ایک نیوز: ایک نیوز کی خبر سچ ثابت ہوئی ، قبضہ مافیا کاایک اوربڑاسکینڈل بےنقاب ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوزچندروزقبل اس سکینڈل کومنظرعام پرلایاتھاجس پرکارروائی کرتےہوئےروڈانےایکشن لےلیا۔
 لاہورکےعلاقے چوہنگ میں کانسٹیبل خوشی محمد نے3500 کنال روڈا کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر کے فروحت کر دیا ۔
روڈا نے سابق کانسٹیبل خوشی محمد کی غیر قانونی سیکم کو جعلی قرار دے دیا، 3500 کنال زمین پر روڈا کی طرف سے نوٹس آویزاں کر دئیے گئے۔ روڈا نے آج اس سکیم کو غیر قانونی قرار دے کر پورے علاقے میں نوٹس لگا دئیے۔

یادرہےکہ سابق کانسٹیبل خوشی محمد نے ساتھیوں سے مشاورت سے چند روز قبل خلیل نامی شہری کی زمین ہتھیانے کے لئے اسے قتل اور اسکے بھائی کو جمیل کو زخمی کر دیا تھا ۔ چوہنگ پولیس ملزم کوگرفتار نہ کر سکی ۔ملزمان کا نسٹیبل خوشی محمد کے ساتھیوں سجاد گٹھا ،شہزاد گثھا رمضان ،جانی وغیرہ نے کلاشنکوف سے فائرنگ کی تھی۔ اہل علاقہ نے ملزم گرفتار نہ ہونے پر چوہنگ بازار بند کر کے احتجاج بھی کیاتھا۔

مزیدخبریں