کینیا:ٹیکسوں کیخلاف عوامی احتجاج رنگ لےآیا

Jun 26, 2024 | 22:07 PM

ویب ڈیسک:کینیامیں ٹیکسوں میں اضافےکےخلاف عوام کااحتجاج رنگ لےآیا۔
تفصیلات کےمطابق افریقی ملک کینیا میں فنانس بل کی وجہ سےمظاہرےشروع ہوئےتھے، مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں،واٹر کینن اور لاٹھی چارج کااستعمال بھی ہواتھا،درجنوں مظاہرین زخمی ہوئےتھےمظاہرین نے کینیا کی پارلیمنٹ کی عمارت کو آگ لگادی تھی۔

  مظاہرین نے پارلیمنٹ کی عمارت کو سیل کرکے اراکین اسمبلی کوعمارت میں بندکردیاتھا۔ مظاہرین کی جانب سے صدارتی دفتر اور صدر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بولا گیاتھا۔جس کی وجہ سےکینیاکےصدرولیم روٹونے مالیاتی بل پر دستخط نہیں کیے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدر نے مالیاتی بل کو ترامیم کےلیے واپس پارلیمنٹ بھجوا دیا ہے۔

مزیدخبریں