عوامی خدمت کی مثال،آصفہ بھٹوزرداری کابڑافیصلہ 

عوامی خدمت کی مثال،آصفہ بھٹوزرداری کابڑافیصلہ 
کیپشن: An example of public service, Asifa Bhutto Zardari's major decision

ایک نیوز:عوامی خدمت کےلئےرہنماپیپلزپارٹی آصفہ بھٹوزرداری نےبھی بڑافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق صدرمملکت آصف علی زرداری کےبعدبیٹی آصفہ بھٹوزرداری نےبھی رکن پارلیمنٹ منتخب ہونےپربڑےدل کامظاہرہ کرتےہوئے،کسی قسم کاالاؤنس اورتنخواہ نہ لینےکافیصلہ کرلیا۔

اس بارےمیں آصفہ بھٹوزرداری نےسیکرٹری جنرل قومی اسمبلی کوخط لکھ دیا۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ بطور رکن کوئی تنخواہ یا الاونسز نہیں لوں گی، اگر کوئی تنخواہ یا الاونسز جاری کئے گئے تو منسوخ کردیں۔
واضح رہےکہ اس سےقبل صدرمملکت آصف علی زرداری نےبھی صدرمنتخب ہونےپرتنخواہ اورالاؤنس نہ لینےکااعلان کیاتھا۔

عوامی خدمت کی مثالآصفہ بھٹوزرداری کابڑافیصلہ 

History

Close |

Clear History