پی ٹی آئی میں اختلافات،مولانا کی اسمبلی میں انٹرکی اندرونی کہانی سامنےآگئی

پی ٹی آئی میں اختلافات،مولانا کی اسمبلی میں انٹرکی اندرونی کہانی سامنےآگئی
کیپشن: Differences in PTI, internal story of Maulana's assembly came to light

ایک نیوز:تحریک انصاف میں اختلافات اورمولانافضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں انٹری کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
تفصیلات کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی قومی اسمبلی میں اسد قیصر اور محمود خان اچکزئی سے ملاقات ہوئی جس کی کہانی ایک نیوز نے حاصل کرلی۔
 تحریک انصاف میں اختلافات اور استعفوں کا معاملہ، شہریار آفریدی سمیت ممبران اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر مولانا فصل الرحمان کی انٹری قومی اسمبلی اپوزیشن لابی میں ہوئی۔
 مولانا فضل الرحمن اور محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی ممبران سے ملاقات کی، ملاقات میں اسد قیصر سمیت محمود خان اچکزئی بھی موجود تھے۔ 
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن نے معاملات میں افہام و تفہیم کے ساتھ آگے بڑھنے کا کہا۔

مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ جذبات کی بجائے افہام تفہیم سے معاملات کو حل کیا جائے۔ 
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی کی مداخلت کے بعد شہریار آفریدی نے معاملات بہتر کرنے کا کہا۔ شہریار آفریدی نے وقتی طور پر استعفیٰ سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی سینئر قیادت نے اراکین سے بانی کی رہائی تک اختلاف پر خاموشی کی استدعاکی۔