ہیٹ اسٹروک سےہلاکتوں کامعاملہ،کمشنرکراچی نےلب کشائی کردی

Jun 26, 2024 | 20:01 PM

ایک نیوز:ہیٹ اسٹروک سےہلاکتوں کےمعاملےپرکمشنرکراچی نےلب کشائی کردی۔
 کمشنر کراچی کاکہناتھاکہ ہیٹ اسٹروک سےاتنی ہلاکتیں نہیں ہوئیں جتنی بتائی جارہی ہیں، تمام ذرائع سے کنفرم کیا ہے،ہیٹ اسٹروک سےزیادہ ہلاکتیں نہیں ہوئیں ،شہرمیں انتقال کرنےوالوں کی شرح نارمل سےچارسےپانچ فیصدبڑھی، لیکن ہلاکتیں ہیٹ اسٹروک کی وجہ سے نہیں ہوئیں، ہم نے ہرطرف سے ڈیٹا جمع کرنے کی کوشش کی ہے ،سب سے پہلے ہسپتال سے ڈیٹا جمع کیا ہے۔

کمشنرکراچی کامزیدکہناتھاکہ ہیٹ اسٹروک کے تقریبا1700کے قریب کیسزرپورٹ ہوئے ،کراچی ڈویژن میں ہیٹ اسٹروک سے10ہلاکتیں ہوئیں، قبرستانوں سے بھی ڈیٹا لیا گیا،کوئی غیرمعمولی اضافہ نہیں دیکھاگیا،شہر کے بڑے سردخانوں سے رابطے کئے گئے، سردخانوں میں ڈیٹاوجہ موت کے ساتھ مرتب نہیں کیاجاتا، سردخانوں سےنمبرلیکرمرنےوالےافرادکےورثا سےرابطےکئے ،ہیٹ اسٹروک سے پانچ فیصدلوگوں کا انتقال ہوا، نمبرثابت کرتےہیں ہیٹ اسٹروک سےہلاکتیں زیادہ نہیں ہوئیں۔
واضح رہےکہ کراچی میں قیامت خیز گرمی ہیٹ ویو یا پھر وجہ کوئی اور؟سات روز میں اموات کی تعداد 716تک پہنچ گئی۔لیکن کمشنرکراچی نےان نمبرکوغلط قراردےدیا۔

مزیدخبریں