عدت میں نکاح کیس :سزا معطلی کی درخواستوں پرفیصلہ کل سنایا جائیگا

عدت میں نکاح کیس :سزا معطلی کی درخواستوں پرفیصلہ کل سنایا جائیگا
کیپشن: Iddat marriage case: The decision on the applications for suspension of sentence will be pronounced tomorrow

ایک نیوز:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی عدالت میں عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پرفیصلہ کل سنایا جائے گا ۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کافیصلہ کل جمعرات دن 3 بجے سنائیں گے، بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی طرف سے وکلاء سلمان صفدر، سلمان اکرم راجا، عثمان گل نے دلائل دیے ۔
خاورمانیکا کی جانب سے وکیل زاہدآصف نے اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل دیے،پی ٹی آئی کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ چھ سال بعد عدت میں نکاح کی شکایت درج کیوں کی؟خاورمانیکا کو گرفتار کیاگیا، رہائی کے بعد شکایت کیوں دائر کی؟۔
پی ٹی آئی وکلاء کا کہنا تھا کہ شکایت دائر کرنے کا دائرہ اختیار اسلام آبادکا نہیں بنتا کیونکہ نکاح لاہور میں ہوا، کبھی نہیں دیکھاکہ ٹرائل کورٹ نے رات گئے سماعتیں چلائیں ہوں، بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی میں فردجرم عائد کی گئی۔
  عدت کے حوالے سے عورت کا بیان کافی ہوتا ہے، عدت مکمل ہونے کے حوالے سے بشریٰ بی بی کا بیان کہاں ہے؟ فردجرم عائد کرتے وقت بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجودتھیں،کوئی ریٹائرڈ آدمی وزیراعظم سے ٹکر نہیں لے سکتا،شریف لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ گھریلو معاملات پبلک نہ ہوں۔