ایک نیوز:واپڈاان ایکشن،گیپکونےعدم ادائیگی پروزیرآبادریلوےاسٹیشن کی بجلی کاٹ دی۔
تفصیلات کےمطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کےاحکامات پربجلی چوروں اورنادہندگان کےخلاف کارروائی کاسلسلہ جاری ہے۔جس میں واپڈانےسرکاری محکموں کوبھی نہ چھوڑا۔
ذرائع کےمطابق وزیرآبادریلوےاسٹیشن کانظام متاثرہونےاور آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے،وزیرآباد کے نواحی علاقوں میں موجود اسٹیشنز کی بجلی بھی معطل کی گئی۔ لالہ موسیٰ ، دہونکل اور ہری پور سٹیشن کی بجلی بھی معطل کردی گئی۔
واپڈاذرائع کےمطابق گیپکو نے 6 ماہ کے 70 لاکھ روپے بل کی عدم ادائیگی پر بجلی معطل کی۔
ذرائع کےمطابق ریلوے آپریشن بیٹری بیک اپ سے چلایا جا رہا ہے، چند گھنٹوں کے بیک اپ کے بعد آپریشن معطل ہونے کا امکان ہے۔
ریلوے انتظامیہ کاکہناہےکہ بیٹریوں کے بیک اپ کے ختم ہونے پر آپریشن پائلٹ سسٹم پر منتقل کر کے چلانے کی کوشش کی جائے گی۔ گرمی کی شدت اور بجلی بند ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریزرویشن سسٹم بھی معطل ہو کر رہ گیا ۔ اعلیٰ حکام کو صورت حال کی بابت آگاہ کر دیا ہے۔