سوات:مدین واقعہ میں اہم پیشرفت

سوات:مدین واقعہ میں اہم پیشرفت
کیپشن: Important developments in the Swat:Madin incident

ایک نیوز:مدین واقعہ میں اہم پیشرفت ،پولیس نےمزیدنوملزمان کوگرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق مدین واقعہ میں ملوث تین اہم ملزمان یاسر، غفران اور قاری انعام الرحمٰن سمیت مزید 9 افرادکو گرفتارکرلیاگیا۔
واقعے میں ملوث گرفتار ملزمان کی مجموعی تعداد 30 ہوگئی۔ واقعے میں ملوث دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔

ڈی پی اوسوات کاکہناہےکہ عدم گرفتار ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا۔ قانون کو ہاتھوں میں لینے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ واقعے میں ملوث تمام نامعلوم افراد کی پہچان جاری ہے۔واقعے میں ملوث نامعلوم اور عدم گرفتار ملزمان بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔ 
یادرہےکہ چندروزقبل سوات کےعلاقےمدین میں توہین مذاہب کےنام پر گرفتارمبینہ ملزم کومقامی افراد نےپولیس اسٹیشن پرحملہ کرکےآگ لگادی تھی جس میں مبینہ ملزم ماراگیاتھا۔