کوئٹہ:بارش سےتباہی،2افرادجاں بحق،20زخمی

کوئٹہ:بارش سےتباہی،2افرادجاںبحق،20زخمی
کیپشن: Quetta: Destruction due to rain, 2 people killed, 20 injured

ایک نیوز:ڈیرہ بگٹی میں شدید بارش اور طوفان نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں دوافرادجاں بحق اوربیس زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بلوچستان کےعلاقےڈیرہ بگٹی میں بارش اورطوفان سےمختلف حادثات میں جانی اورمالی نقصان کےحوالےسےپی ڈی ایم اےنےرپورٹ جاری کردی۔
 پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کےمطابق طوفانی بارش سے دو افرادجاں بحق اوربیس افرادزخمی ہوگئے۔بارشوں سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچاہے، درخت جڑوں سے اکھڑگئے اور بجلی کے پول گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب دریجی اور مضافات میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔دریجی میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی آگئی۔ 
حب شہر کے گردونواح میں کہیں تیز توکہیں ہلکی پھلکی بارش سےموسم خوشگوار گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ حب شہر میں بارش سے شہری خوشی کے مارے جھوم اٹھے۔