ایک نیوز: ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے، انٹربینک میں آج کاروبار کے اختتام پرڈالر کی قیمت 278 روپے 50 پیسے رہی۔
انٹربینک میں آج ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی آئی، انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 278 روپے 62 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہنڈرڈانڈیکس 335 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 275 پوائنٹس پر ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 453 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 248 کے شیئرز میں کمی ہوئی، مارکیٹ میں 45 کروڑ 47 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 47 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,679 جبکہ کم ترین سطح 77,968 پوائنٹس رہی۔